
بھارت میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو مستقل تقسیم کی صورتحال سے دوچار کر رکھا ہے اور اقلیتوں پر وحشیانہ مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے ادھے پور میںپارٹی کے جائزہ اجلاس کے پہلے دن ایک بیان میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی شہریوں کو تقسیم اور اتحاد کے نظریے کو پارہ پارہ کر رہی ہے اور سیاسی کارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے اور جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔