وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دفتر خارجہ کے افسران سے ملاقات

اسلام آباد:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزارت خارجہ کے افسران سے ملاقات کی ہے ملاقات میں انہوں نے اپنی خارجہ پالیسی افسران کے ساتھ ڈسکس کی ہے اور ساتھ ہی افسران کی قابلیت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔بلاول بھٹو نے افسران کو ان کی پیشہ ورانہ حمایت کا یقین بھی دلایا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں افسران کو پیشہ ورانہ امور میں حمایت کا بھی یقین دلایا گیا ہے۔