
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سیالکوٹ کیلئےروانہ ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ آج وی آئی پی کرکٹ گرائونڈ میں ہوگا ۔ جلسے کا وقت شام پانچ بجے ہی ہو گا جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان شام چھ بجے جلسہ گاہ پہنچیں گے اور کارکنوں سے خطاب کریں گے۔