
بھارتی دالحکومت نئی دہلی میں ایک تجارتی عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 27 افراد ہلاک جبکہ40 سے زائدافراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جھلس جانے والے افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تقریباً 70 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔ دہلی کے ڈپٹی چیف فائر آفیسر سنیل چودھری نے کہا کہ یہ ایک سی سی ٹی وی گودام اور دفتر ہے جو مغربی دہلی میں منڈکا میٹرو اسٹیشن کے قریب واقع ہے۔دہلی فائر سرویس کے سربراہ اتل گرگ نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔