10جے ایس مائیکرو فنانس سیکٹر فنڈمتعارف
کراچی (کامرس رپورٹر)جے ایس انویسٹمنٹس، پاکستان میں پرائیویٹ سیکٹر کی سب سے پرانی ایسیٹ منیجمنٹ کمپنی، نے مائیکرو فنانس سیکٹر کے لیے جے ایس مائیکرو فنانس سیکٹر فنڈ (JSMFSF) کے نام سے مخصوص انکم فنڈ متعارف کراکر ایک بارپھر مثالی قیادت کا مظاہرہ کیا ہے ۔ فنڈ کی ابتدائی عوامی پیشکش 11 مئی 2022 کو کی گئی، اور یہ فنڈ سرمایہ کاری کے لیے دستیاب ہے۔ اس اضافے کے ساتھ، کمپنی پاکستان کے سرمایہ کاروں کو اثاثوںکے تمام درجات تک رسائی فراہم کرنے کے اپنے وژن پر قائم ہے۔جے ایس مائیکرو فنانس سیکٹر فنڈ سرمایہ کاروں کو پاکستان کے مائیکرو فنانس سیکٹر کی نمو کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ اس بڑھتے ہوئے شعبے میں قرضوں کی شرح منافع روایتی بینکنگ سیکٹر کے مقابلے میں نسبتاً زیادہ ہے۔یہ سیکٹر غیر رسمی شعبے کو سرمائے تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ اس میں، قرض دینے اور قرض لینے والے کے درمیان رشتہ بھی باہمی طور پر فائدہ مند رہتا ہے۔ مائیکروفنانس سیکٹر نے پاکستان میں 2012 سے اب تک روایتی بینکنگ سیکٹر کی 13 فیصد نمو کے مقابلے میں 42فیصد سالانہ نمو کے ساتھ بڑی کامیابی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ شعبہ شرح منافع کے لحاظ سے دستیاب فکسڈانکم انسٹرومنٹس کے مجموعی شعبے کی بھی قیادت کر رہا ہے۔جے ایس مائیکرو فنانس سیکٹر فنڈ ایک اوپن اینڈ انکم فنڈ ہے اور اس کی سرمایہ کاری کا مقصد پاکستان میں ایک پائیدار، مضبوط اور جامع مالیاتی شعبے کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔ فنڈ کا مقصد بنیادی طور پر کم رسک والے مائیکرو فنانس سیکٹر میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے لیکویڈٹی برقرار رکھتے ہوئے منافع کی معقول شرح حاصل کرنا ہے، جس کی مزید تفصیلات ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ یہ فنڈ سرمایہ کاروں کو بہت سے فوائد فراہم کرتا ہے جس میں پرکشش منافع، پیشہ ورانہ انتظام، تنوع، ٹیکس کی بچت، اور کوئی لاک اِن پیریڈ نہ ہونا شامل ہے۔نیا فنڈمتعارف کرانے پراظہار خیال کرتے ہوئے،جے ایس انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی سی ای او، عفت منکانی نے کہا: ’’ہم چاہتے ہیں کہ انکم فنڈ کے سرمایہ کاروں کے لیے تنوع فراہم کرکے ان کے سرمائے کی افادیت میں اضافہ کریں۔ یہ ایک منظم رسک مینجمنٹ فریم ورک کے تحت مسابقتی منافع جات کے لیے ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ JSIL یہ پروڈکٹس متعارف کرانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار جاری رکھے ہوئے ہے جن کا مقصد مالیاتی مارکیٹ کا فروغ ہے۔ JSMFSF مائیکرو فنانس کی معاونت میں دوررس کردار ادا کرے گا جو غربت اور عدم مساوات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی نمو کوفروغ دینے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔جے ایس مائیکرو فنانس سیکٹر فنڈ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کی طرف سے منظور شدہ ایک انویسٹمنٹ پروڈکٹ ہے اور سرمایہ کار جے ایس انویسٹمنٹ کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے اپنا آن لائن اکاؤنٹ کھول کر اپنے سرمایہ کاری کے تجربے کا آغاز کر سکتے ہیں۔
جے ایس مائیکرو فنانس