خودساختہ مہنگائی کے خاتمے کیلئے غلہ منڈی میں ریٹ لسٹیں آویزاں کرنے کا حکم
ملتان (نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے کھلی مارکیٹ کی طرز پر ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں بھی خود ساختہ مہنگائی کے خاتمے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اور خلاف وزی کرنے والے آڑھتیوں کے کاروائی کا کہا ہے یہ فیصلہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر کے کی سربراہی میں ہول سیل غلہ منڈی کے عہدیداران، آڑھتیوں پر مشتمل اجلاس میں کیا گیا ہے اور فیصلہ کی خلاف وزی کرنے والے آڑھتیوں کے خلاف کاروائی کی بھی ہدایت کی گئی ہے جبکہ غلہ منڈی کے عہدیداران اور آڑھتیوں نے ضلعی انتظامیہ کو عملدرآمد کی مکمل یقین دہانی بھی کرا دی ہے اس سلسلے میں سکرٹری مارکیٹ کمیٹی اعجاز سلیم کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غلہ منڈی میں روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹ آویزاں کرنے سمیت چیک اینڈ بیلنس کے لئے موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے انسپکٹر و سب انسپکٹرز کی موجودگی کو یقنی بنائیں تاکہ مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ ہو اور عوام کو ریلیف مل سکے ۔