ہر شریف شہری قابل عزت،مظلوم کی داد رسی کریں:سی پی او
ملتان( نمائندہ خصوصی)سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کیے انعام حاصل کرنے والوں میں انچارج چوکی پٹرولنگ پولیس مخدوم رشید سب انسپکٹر عبد الرحمن، پٹرولنگ پولیس سے کانسٹیبل محمد سجاد، اظہر حسین، لیڈی کانسٹیبل مومل شہزادی، رخشندہ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر نذر حسین تھانہ مخدوم رشید، محمد افضل، کانسٹیبلان محمد شاہد، سہیل، محمد وقاص اور دیگر شامل ہیںان پولیس افسران کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کرنے پر انعامات سے نوازا گیاسی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے ان پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی ،سی پی او ملتان نے ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں، مظلوم کی داد رسی کریں، ہر شریف شہری قابل عزت جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں۔