ملٹی نیشنل مشروب کمپنی کا ڈیلر ، غیر معیاری سوڈاواٹر فروخت کرنے لگا
ٹبہ سلطان پور (نمائندہ نوائے وقت ) ملٹی نیشنل مشروب کمپنی کے ڈیلر نے ڈبل کمائی کرنے کے لیے کمپنی کی بوتلوں میں غیر معیاری سوڈاواٹر مشروب کی بھرائی کرکے دھڑلے کے ساتھ دیہاتی علاقوں اور ٹبہ سلطان پور شہر کی دکانوں پر فروخت کرنے میں مصروف ہے ڈیلر فی کریٹ میں 8سے 10بوتلیں دو نمبر مکس کررہا ہے عوام ملٹی نیشنل کمپنی کے نام پر فروخت ہونے والی بوتلوں غیر معیاری مشروب پی کر بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈیلر نے دو نمبر غیر معیاری بوتلوں کی بھرائی کرنے کے لیے فیکٹری بھی لگا رکھی ہے علاقہ کی مختلف تنظیموں کے افراد محمد ساجد ، بشیر احمد، یوسف ، فاروق، نوید ،ہمایوں ، محمد افضل سمیت دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کمپنی کے جنرل منیجر سے فوری طور پر سخت کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے جب اس سلسلہ میں کمپنی ڈیلر سے موقف لینے کے لیے رابطہ کیا توانہوں نے کہا کہ کمپنی کا ڈیلر میں ہوں آپ نہیں میں چاہے دو نمبر فروخت کروں یا ایک نمبر میری مرضی میرے کمپنی کے جنرل منیجر کیساتھ گھریلو تعلقات ہیں۔