بھل صفائی معیاری ہو،بروقت مکمل کی جائے :وزیرآبپاشی
جعفرآباد(نامہ نگار)صوبائی وزیر ایریگیشن حاجی محمد خان لہڑی نے گزشتہ روز کیرتھر کینال میں بھل صفائی کے کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے آرڈی 102 سے لے کر آر ڈی 278 باغ ہیڈ ریگولیٹر تک کینال کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہاکہ محکمے کے انجنیئرز جلد از جلد اور معیاری کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے محنت کے ساتھ کام کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھل صفائی کے جائزے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر کینالز قاضی عبدالرزاق ایکس ای این کیرتھر کینال ظفر علی سہیل احمد کوسہ ایس ڈی او کریم بخش جویا رحیم داد لہڑی عبدالعزیز کھوسہ جاوید احمد بہرانی سمیت دیگر آفیسران موجود تھے ۔چیف انجینئر قاضی عبدالرزاق اور ایکس ای این کیرتھر کینال ظفر علی نے صوبائی وزیر ایریگیشن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کیرتھر کینال میں بھل صفائی کا کام اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔