حارث خان اچکزئی آسٹریلیا میں انتقال کرگئے،میت آج کوئٹہ لائی جائے گی
کوئٹہ(بیورورپورٹ)حارث خان اچکزئی آسٹریلیا میں انتقال کرگئے وہ عیسی خان اچکزئی کے بیٹے ، فرحمندخان اچکزئی کے بھائی ، رشید خان اچکزئی اور ڈاکٹر سلیم اچکزئی کے بھتیجے ، ڈاکٹر ایوب لہڑی ، نعیم لہڑی اور سلیم لہڑی کے بھانجے تھے۔ مرحوم کی میت آج ہفتہ 14 مئی کو کوئٹہ پہنچائی جائے گی جبکہ تدفین اسی روز شام 5 بجے ریلوے ہاوسنگ سوسائٹی کے قبرستان میں ہوگی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی حاجی عیسی اچکزئی اور رشید خان چکزئی کی رہائش گاہ مکان نمبر 14 - B ریلوے ہاوسنگ سوسائٹی میں ہوگی۔