گوجرانوالہ: 2فیکٹری ملازمین نے5 لاکھ روپے ،سامان خردبرد کرلیا
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)تھانہ گرجاکھ پولیس کو محمد نواز سکنہ حیدر کالونی نے درخواست دی کہ پنکھا ساز فیکٹری چلاتا ہے جہاںکام کرنیوالے اعجاز اور اظہر جو کہ آپس میں قریبی رشتے ہیں نے قیمتی سامان چوری کرلیا جبکہ ملزم اعجاز کو فیکٹری کا سامان خرید کرنے لئے 5لاکھ روپے دے رکھے تھے وہ بھی ہضم کر گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔