عملی خدمت پر یقین ہے،واپڈا ٹائون کا سکون برباد نہیں ہونے دینگے:اخلاق بٹ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)اخلاق احمد بٹ،مستنصر ساہی،چوہدری اسلم گھمن نے کہا ہے کہ دعووں پر نہیں عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں واپڈا ٹاون کا سکون برباد نہیں ہونے دیں گے چھیڑ چھاڑ اوردرخواست بازی سے کچھ حاصل نہیں ہوتا، گیپکو سے تقریبا تمام معاملات طے ہو چکے واپڈا ٹاون کے مکینوں کے تمام مسائل ان کی دہلیز پر حل کروانے کا مشن جاری وساری رہے گا ، نیشنل ہائی وے سے بات ہو چکی بہت جلد یو ٹرن کے بارے میں خوشخبری ملے گی مخالفین میں نہ مانوں کی رٹ چھوڑیں اور اپنی شکست قبول کر لیں کیونکہ بائیس مئی کو صرف اعلان ہی رہ گیا اللہ کے فضل و کرم سے اتحاد اور اعتماد گروپ کلین سوئپ کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدیق بھٹی،منیر جنجوعہ اور سی ون کے مکینوں کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر صدر چیمبر شعیب بٹ، اور بلا مقابلہ نو منتخب نائب صدر رضا مصطفے دارو غہ عادل فاروق خان، صدارتی امیدوار میاں ثاقب غفور جنرل سیکرٹری رانا رمضان،،سعید احمد تاج،میاں احسان،حاجی اصغر مہر،،،رضوان چیمہ، شوکت باجوہ ،علامہ منیر کھو کھرنے بھی خطاب کیا۔