معذور نوجوان پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ،سی پی او سے رپورٹ طلب
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)معذور نوجوان پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر سیشن جج گوجرانوالہ نے سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔سی پی او کے حکم پر مقدمہ کی ازسرنو انکوائری کے لئے ڈیلی بریشن بورڑ مقرر کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق محلہ میر پارک کی رہائشی خاتون نسیم بی بی بیوہ تاج دین نے سیشن جج گوجرانوالہ کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سائلہ کے بیٹے نے گلی میں پمپ چوری کی ایک درخواست دی جس کی پنچایت کے سلسلہ میں زکریا بٹ کے ڈیرہ پر اہل علاقہ موجود تھے کہ تھانہ سول لائن پولیس نے میرے معذور بیٹے عثمان کر زبردستی اٹھا کر تھانہ لے گئی اور دو دن حبس بیجا میں رکھا اور اس سے دو موبائل فون دس ہزار روپے چھین لئے ۔پولیس اہلکارمجھ سے مزید رشوت طلب کرتے رہے سائلہ غریب عورت ہونے کی وجہ سے رشوت نہ دے سکی جس پر پولیس نے 10 جنوری کو میرے بیٹے کے خلاف ایک جھوٹا مقدمہ 33/22 بجرم 9C درج رجسٹرڈ کر دیا اور میرے بیٹے کو جیل بھیج دیا سائلہ کے بے گناہ بیٹے عثمان کے موبائل فون کی لوکیشن جانچ پڑتال کتنے پر سارا معاملہ عیاں ہو جائے گا اور تھانہ سول لائن کے سی سی ٹی وی کیمرہ کی فوٹیج بھی میرے بیٹے کی بے گناہی ثابت کر سکتی ہے میرے بیٹے کو مقدمہ کے اندراج سے دو یوم قبل حراست میں لیا گیا جب کہ مقدمہ کے اندراج سے چند گھنٹے قبل علاقہ مقینوں کی کثیر تعداد میرے بیٹے کی بے گناہی کا حلف دینے ایس ایچ او سول لائن کے کمرہ میں گئے تو میرا بیٹا وہاں پہلے سے موجود تھا ایس ایچ او نے اہل علاقہ کو جھوٹی تسلی دے کر گھر بھیج دیا اور بعد ازاں میرے بیٹے کے خلاف منشیات کا بوگس مقدمہ درج کروا دیا۔ سی پی او گوجرانوالہ نے معاملہ کی از سر نو انکوائری کے لئے بورڈ مقرر کر دیا۔