ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز ، قومی کر کٹ ٹیم کا اعلان 23مئی کو ہو گا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیم کا اعلان 23 مئی کو کیا جائیگا اور سلیکشن کے بعد انگلینڈ میں موجود کھلاڑیوں کو طلب کیا جائیگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیم کا اعلان 23 مئی کو کیا جائیگا اور منتخب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 29 مئی یا یکم جون سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ اس وقت قومی ٹیم کے کئی کھلاڑی انگلینڈ میں کاؤنٹی کھیلنے کیلئے موجود ہیں، تاحال ان میں سے کسی کو پاکستان طلب نہیں کیا گیا ہے ٹیم کے انتخاب کے بعد ہی انگلینڈ میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کو طلب کیا جائیگا۔پی سی بی کے مطابق ویسٹ انڈیز سیریز میں بھی بائیو سیکور ببل ہوگا اور نہ کووڈ پابندی ہوگی تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 13 جون کو نیدر لینڈ اور سری لنکا کے ٹورز کیلئے بھی ٹیموں کا اعلان کیا جائیگا۔ سری لنکا کے دورے کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، سری لنکا میزبانی سے معذرت یا تیسرے ملک میں کھیلنے کا کہے گا تو تسلیم کرینگے۔پی سی بی کی 4 ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز رد نہیں ہوئی ابھی ٹیبل پر ہے اور آئی سی سی کے برمنگھم میں سالانہ اجلاس میں بھی اس پر بات ہو گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کرنا ہے اور کھلاڑیوں کو ریڈ بال اور وائٹ بال فارمیٹ کے لحاظ سے کنٹریکٹ دینے کی تجویز ہے۔پی سی بی ترجمان کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے اس ہفتے تک متعدد میٹنگز ہوئی ہیں جس میں کھلاڑیوں کو دو فارمیٹ کے لحاظ سے کنٹریکٹ دینے پر بات کی گئی ہے۔پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کو ریڈ بال اور وائٹ بال فارمیٹ کے لحاظ کنٹریکٹ دینے کی تجویز ہے جبکہ ایمرجنگ میں کھلاڑیوں کی تعداد بڑھانے کی تجویز ہے۔پی سی بی سنٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے معاضوں پر بھی غور کررہی ہے کیونکہ قومی کرکٹرز کے معاوضے دنیا کے مقابلے میں کم ہیں اور اس گیپ کو کم کرنا ہے، نئے کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں لازمی اضافہ کیا جائے گا۔