حکمران ہمارا معاشی قتل عام کرنا چاہتے ہیں ، پانی نہ ملا تو احتجاج کا دائر ہ وسیع کیاجائے گا
سجاول رپورٹ (نامہ نگار ) سندھ میں پانی کی قلت کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع سجاول کی جانب سے سجاول میں محکمہ ایریگیشن آفیس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیااور پانی کی قلت کے خلاف شدید نعریبازی کی گئی سندھ میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی سندھ میں گذشتہ کئی ماہ سے سندھ میں لوگ پانی کی بوند بوند کے لئے ترسنے پر مجبور ہوگئے ہیںاور کئی لوگ صاف پانی نہ ملنے پر گندا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔سندھ میں پانی کی قلت کے خلاف سندھ ترقی پاند پارٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی محکمہ ایریگیشن کی آفیس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقعے پر مظاہرین اور آبادگاروں نے کہا کے تین ماہ سے سندھ میں پانی کی قلت ہے جس کی وجہ سے ہماری زمینیں آباد نہیں ہورہی ہیں ہمیں لاکھوں روپے کا معاشی نقصان ہورہا ہے۔حکمران ہمارا معاشی قتل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کے ہمیں پانی دیا جائے۔ دوسری صورت میں احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔