نوابشاہ میں جیالوں کا پیپلزپارٹی کے خلاف مظاہرہ
نواب شاہ( نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے گڑھ چانڈیو کالونی کے درجنوں افراد نے پیپلز پارٹی کے خلاف سڑک پر مارچ ا ور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا نذر چانڈیو،عاشق چانڈیو،شاہزیب و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پپلز پارٹی کی مقامی قیادت جیالوں کے مسائل حل کرنے اور روز گار کی فراہمی میں بری طرح سے ناکام ہوگئی ہے ،آج نواب شاہ میں جیالے انتہائی کسمپرسی کی زندگی گذارنے مجبور ہیں ،مظاہرین نے آصف علی زرداری ،فریال تالپور و دیگر سے مطالبہ کیا کہ وہ نواب شاہ کے غریب جیالوں کی حالت پر رحم کریں اور مقامی قیادت کی نااہلی کا نوٹس لیتے ہوئے چانڈیو کالونی کے رہائشیوں کے مسائل فوری طور پر حل کرائیںاور باعزت روزگار کی فراہمی کو یقینی بنائیںبصورت دیگر اہل علاقہ احتجاجاًاپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرینگے۔