کنری میں مضر صحت گوشت کی فروخت ، انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی
کنری( نامہ نگار) کنری میں بعض قصاب بیمار،لاغر اور نیم مردہ جانوروں کا مضر صحت گوشت کھلے عام فروخت کر رہے ہیں آج کل قیامت خیز گرمی اور آلودہ پانی کے استعمال سے خصوصا" چھوٹا جانور جس میں بکرا،بکری اور دنبے شدید متاثر ہو رہے ہیں متاثرہ جانور کھڑے کھڑے گر جاتا ہے وہ چلنے پھرنے کے بھی قابل نہیں ہوتا اور کچھ ہی دیر میں مرجاتا ہے دیہی علاقوں سے آجکل بڑی تعداد میں بیمار اور نیم مردہ جانور شہر میں قصابوں کی دکانوں پر فروخت کیلئے لائے جائے رہے ہیں جس کو قصاب ایک ہزار سے دو ہزار روپے میں خرید کر ذبح کرنے کے بعد یہ ناقص اور مصر صحت گوشت شہریوں کو فروخت کرکے کھلایا جا رہا ہے کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں انتظامیہ کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس کا کوئی انتظام نہیں جبکہ عرصہ دراز سے وٹرنری ڈاکٹر کی جانب سے ذبح ہونے سے قبل نہ تو زندہ جانور کو چیک کیا جاتا ہے نہ ہی گوشت پر اسٹمپ لگائی جاتی ہے انتظامیہ کی جانب سے قصابوں کو اپنی مرضی سے ناقص اور نیم مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے جس سے لوگوں میں مختلف امراض پھیل رہے ہیں شہر کی سیاسی وسماجی اور مذہبی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ،اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی کنری سے استدعا کی ہے کہ ناقص بیمار اور نیم مردہ جانوروں کے مذبح اور گوشت کی فروخت کو روکنے کیلئے فوری طور پر وٹرنری ڈاکٹرز کو متحرک کیا جائے خلاف ورزی پر قصابوں کے لائسنس منسوخ کئے جائیں۔