ایس ایس پی آفس سانگھڑ میں پولیس افسران کا اہم اجلاس
شہدادپور(نامہ نگار) ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ علی لنجار کی خصوصی ہدایات پرضلع سانگھڑ کے تعلقہ شہدادپور، جام نواز علی سانگھڑ،سنجھوو شاہپور چاکر۔ٹنڈوآدم پر تعینات ہیڈمحرر کی کارگردگی اور تھانوں پر درج ایف آئی آر اور کورٹوں میں زیر سماعت اور فیصلہ شدہ کیسوں کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لینے کے لئے ایس ایس پی آفس سانگھڑ میں اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،میٹنگ میں پی ڈی ایس پی/ڈی ایس پی لیگل،انچارج لیگل سیل،ریڈر ٹو ایس ایس پی سانگھڑ،ریڈر ٹو پی ڈی ایس پی اور شیٹ کلرک بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران تھانوں پر تعینات تمام ہیڈ محررکی کارگردگی،تھانوں پر داخل کیے گئے مقدمات,کورٹوں میں زیر سماعت اور فیصلہ ہو چکے کیسوں سمیت دیگر اہم امور پر باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ علی نے میٹنگ میں شامل تمام پولیس افسران کو باور کروایا کہ ڈیوٹی میں غفلت اور کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا تھانوں پر داخل کیے جانے والے کیسوں پر باریک بینی سے پیشہ ورانہ طریقے سے کام کیا جائے،کیس کے تمام پہلووں پر پیشہ ورانہ طریقے سے قانون کے مطابق عملدرآمد کروایا جائے،کیسوں کے مشیر،آئی اوز اور تفتیشی افسران کو کورٹ میں زیر سماعت کیسوں کے بارے میں مکمل آگاہی ہونی چاہیے تاکہ گرفتار جرائم پیشہ مجرموں کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جا سکے اور انصاف کا بول بالا ہوں۔