شہداد پور میں تاجر لٹ گیا
شہدادپور (نامہ نگار ) شہدادپور کے علاقہ مہاجر کالونی میں مسلح رہزنوں نے دن دہاڑے تاجر علیان بیگ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ہزاروں روپیہ نقدی موبائل فون ودیگر سامان چھین لیا تاجر کی جانب سے مزحمت کرنے پر رہزنوں نے پسٹل کے بٹ مار کر علیان کو زخمی کرکے فرار ہوگئے۔