نوابشاہ میں شدید گرمی پارہ 50پر پہنچ گیا
نواب شاہ(نامہ نگار)جمعہ کے دن نواب شاہ اور قرب و جوار میں شدید گرمی پڑی اور درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،شدید گرمی کے باعث شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ،شدید گرمی میں حیسکو حکام نے بد ترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرتے ہوئے ہر دو گھنٹے کے بعد دوگھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی رہی ،24 گھنٹے میں سے 12 سے14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے نہ صرف صارفین کو گرمی کے ؑعذاب سے گذرنا پڑا بلکہ گیسٹرو کا مرض پھیل گیا اور دست و الٹی میں مبتلا معصوم بچے ،بوڑھے ،خواتین و مرد مریضوں کی بڑی تعداد اسپتالوں میں لائی گئی ہے،شہریوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر توانائی و بجلی خرم دستگیر سے مطالبہ کیا ہے کہ شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات دلا کر اس کے ذمہ دار افسران کے کارروائی کرکے قرار واقعی سزادی جائے اور اپنے وعدے کا پاس کرتے ہوئے نواب شاہ کو لوڈ شیڈنگ فری قرار دیا جائے۔