ٹھارو شاہ میں محفل گیارہویں شریف کا انعقاد
ٹھاروشاہ ( نامہ نگار) ٹھاروشاہ میں گیارہویں شریف کے سلسلے میں ہر ماہ کی 11 تاریخ کو محفلِ درود شریف الرحمٰن مسجد ٹھاروشاہ میں منعقد ہوئی ہیں۔ گزشتہ رات الرحمن مسجد میں منعقد ہوئی جس میں شہر بھر سے عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ میزبانی کے فرائض عدنان فاروق خانزادہ نے ادا کی۔ خصوصی دعا مفتی عقیل احمد نقشبندی نے کرائی جب کہ خصوصی مہمان کے طور پر گدی نشین دربار عالیہ جلیل آباد صوفی عبدالکریم نقشبندی نے شرکت کی۔اس موقع پر ماسٹر اشتیاق خانزادہ۔ شرجیل عطاری۔ اعجاز کاجو۔ راجوی عطاری۔اشفاق عطاری نے محفلِ میں خدمات انجام دیں۔ محفلِ میں ملک پاکستان سمیت ٹھاروشاہ کے شہریوں کے خصوصی دعا بھی کرائی گئی آخری میں لنگر بھی تقسیم کیا جاتا ہے۔