ملک کے نااہل سیاست دان فیل ہو چکے‘اسلم خان
کراچی(سٹی نیوز) کراچی گرینڈالائنس کے چیئرمین محمد اسلم خان ،پاکستان آزاد پارٹی کے صدر
یونس سیانی، فیاض ابوبکر ٹائفون اور امتیاز بخاری کے ہمراہ ایک وفد نے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کے چیئرمین اقبال ڈارسے ملاقات کی اور ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو کی ۔اس موقع پر موجودہ صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے مقتدر حلقوں سے اپیل کی گئی کہ موجودہ صورتحال پر فوری طور پر قابو پایا جا ئے ،کیونکہ ملک کے نااہل سیاست دان اس صورتحال میں فیل ہو چکے ہیں لہٰذا ملک میں فوری طور پر انٹریم گورنمنٹ لا کر صورتحال پر قابو پایا جا یائے ۔ اقبال ڈار نے کہا کہ ہمارا اتحاد ملک میں خاندانی پارٹیوں اور مافیائوں سے نکال کر حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لئے کام کرے گا اور چھوٹے صوبوں اور خاص کر کراچی کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف اب ملک تمام شہروں خاص کر زندہ دلان لاہور کے لوگ بھی کراچی کیساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ این اے 240 میں کراچی گرینڈالائنس کے امیدوار اخترروہیلہ کو سپورٹ کریں گے اور نیشنل ڈیموکریٹک الائنس ملک کی تمام چھوٹی بڑی جماعتوں کو دعوت دیتی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ مل کر ملک کی ترقی خوشحالی اور حقیقی جمہوریت کے لئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ خود مختار اورخوشحال پاکستان ہی ہماری منزل ہے اورہم این اے 240 میں کراچی گرینڈالائنس کے امیدوار اخترروہیلہ کو سپورٹ کریں گے اور نیشنل ڈیموکریٹک الائنس ملک کی تمام چھوٹی بڑی جماعتوں کو دعوت دیتی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ مل کر ملک کی ترقی خوشحالی اور حقیقی جمہوریت کے لئے کام کریں۔