الخدمت لیبارٹری ومیڈیکل سروسزکا افتتاح آج ہوگا
کراچی (سٹی نیوز)الخدمت کراچی کے تحت’’ الخدمت لیبارٹری ومیڈیکل سروسز‘‘کا افتتاح آج 14 مئی بروز ہفتہ شام 6 بجے الحبیب آرکیڈ مین کلفٹن روڈ بلاک 7 تین تلوارمیں امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کریں گے۔ الخدمت لیبارٹری ومیڈیکل سروسز کی افتتاحی تقریب میں چیف ایگزیکٹوالخدمت کراچی نوید علی بیگ ،ایگزیکٹو ڈائریکٹرراشد قریشی ،ڈاکٹرعظیم الدین ،ڈاکٹرثاقب انصاری اورالخدمت ڈائیگنوسٹک سروسزکے ذمہ داران شرکت کریں گے۔