Waqt News
Tuesday | May 17, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کی درخواستٰیں خارج کردیں
  • اصولی طور پر وفاقی اور صوبائی حکومت ختم ہوگئی:فواد چوہدری
  • منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہیں ہوگا:سپریم کورٹ
  • پشاورمیں طوفان اور گرد آلود ہوائوں سے بجلی کا نظام متاثر
  • نیب آرڈیننس میں 31ترامیم ہوں گی

کراچی کو بلوچستان بنانے کی کوشش نہ کی جائے‘ اقبال ہاشمی

May 14, 2022 7:26 AM, May 14, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

کراچی (نیوز رپورٹر)  پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری اقبال ہاشمی نے جامعہ کراچی کے طالبعلم کو زدوکوب کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبا تعلیمی مراکز میں علم حاصل کرنے جاتے ہیں مار کھانے نہیں۔ جامعہ کے نوجوان طلباء کے ساتھ رینجرز کی بدتمیزی روز کا معمول بن گئی ہے۔ کراچی کو بلوچستان بنانے کی کوشش نہ کی جائے۔ یہ آگ کا کھیل ہے اس میں جیت کسی کی نہیں ہوتی۔ رینجرز کے طرز عمل سے تربیت اور ڈسپلن کا فقدان عیاں ہے۔ فوج اپنے شاندار ڈسپلن اور بے مثال تربیت و کردار کا مظاہرہ کرے۔ طالبعلم کو زدوکوب کرنا ناقابل برداشت ہے ۔ نوجوان ویسے ہی فرسٹریشن کا شکار ہیں، انہیں مزید مایوسی کے اندھیروں میں نہ دھکیلا جائے۔ ملک کے نوجوانوں کی بڑی تعداد لاقانونیت اور بیروزگاری کی وجہ سے دوسرے ممالک ہجرت کر رہی ہے ۔ احمقانہ پالسیوں کی وجہ سے برین ڈرین کے عمل کو تیز نہ کیا جائے۔ شہریوں اور خصوصا نوجوانوں کو تلاشی کے نام پر ہراساں کرنا بند کیا جائے۔نوجوان نسل میں خود اعتمادی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ جامعہ کراچی کی انتظامیہ اور رینجرز اہلکار طلبہ پر تشدد کے بجائے ان کے ساتھ شفقت سے پیش آئیں۔ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، پرتشدد رویہ انہیں تعلیم سے دور کرنے کا باعث بنے گا۔ طلبا کو شدید گرمی اور ہیٹ ویو میں جامعہ کراچی کے داخلی دروازے سے اندر  1سے 2 کلومیٹردور ،شعبہ جات تک پیدل جانے کیلئے مجبور کیا جا نا انسانیت کے منافی ہے۔ سیکورٹی حکام اپنی نااہلی کی سزا طلبہ کودینے سے باز رہیں۔پاسبان پبلک سیکریٹریٹ میں والدین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی پی کے جنرل سیکریٹری اقبال ہاشمی نے مزید کہا کہ پاسبان تعلیمی مراکز میں طالبعلموں کے ساتھ بدسلوکی اور  تشدد کی شدید مذمت کرتی ہے۔  جامعہ کراچی میں طلبا اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی معمول بنتی جا رہی ہے۔ طلباء پر تشدد کرنے والے عناصر کی سرکوبی، طلباء کا تحفظ اور ان کی داد رسی کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے۔ غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہمارا تعلیمی سیکٹر پہلے ہی زبوں حالی کا شکار ہے۔ وزیر اعلی کراچی میں تواتر سے ہونے والی دہشت گردی کی کاروائیوں کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں ۔ اصولی طور پر انہیں اپنی ناکامی کا اعتراف کر کے استعفی دے دینا چاہئیے۔ وزیراعلی کے پاس دہشت گردی کو روکنے کا کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں ہے۔ سڑکوں پر ناکے لگا کر اور ٹریفک جام کر کے دہشت گردی نہیں روکی جا سکتی۔ وزرات داخلہ میں انٹیلیجنس نیٹ ورک کیا کر رہا ہے؟ کیا شہری گھر بیٹھ جائیں؟ اور سڑکوں پر دہشت گرد دندناتے پھریں؟ سخت گرمی میں طلباء کی موٹر سائیکلیں گیٹ پر کھڑی کروا کر انہیں پیدل ڈیپارٹمنٹ تک جانے پر مجبور کرنے کے بجائے متبادل حل نکالا جائے۔کینٹین کی سہولیات بند ہونے کی وجہ سے طلبا پہلے ہی پریشانی کا شکا رہیں۔ پیدل چلنے اور طویل راستے پر پانی کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے طلبا کی حالت خراب ہوسکتی ہے ۔ ایسے میں اہلکاروں کا تشدد معصوم طالبعلموں کو انتظامیہ کی نااہلی و نالائقی کی سزا دینے کے مترادف ہے۔

شمالی کوریا میں کرونا بے قابو، فوج تعینات

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • تباہ حال معیشت ، نئی حکومت کا امتحان 

    May 16, 2022
  •  ’’اہم ترین ملاقاتوں‘‘ کی قیاس آرائی 

    May 17, 2022
  • روس یوکرین میں اپنی ایک تہائی افواج کھو چکا ہے، برطانیہ

    May 16, 2022 | 13:01
  • خطرناک کی جان کوخطرہ ؟

    May 17, 2022
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کی درخواستٰیں خارج کردیں

    May 17, 2022 | 19:05
  • اصولی طور پر وفاقی اور صوبائی حکومت ختم ہوگئی:فواد چوہدری

    May 17, 2022 | 19:00
  • منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہیں ہوگا:سپریم کورٹ

    May 17, 2022 | 18:27
  • پشاورمیں طوفان اور گرد آلود ہوائوں سے بجلی کا نظام متاثر

    May 17, 2022 | 18:17
  • نیب آرڈیننس میں 31ترامیم ہوں گی

    May 17, 2022 | 18:14
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • یہ ملک تو ہم سب کا ہے!!!!!

    May 17, 2022
  • قومی اسمبلی ، خرم دستگیر نے سابق حکومت کو ’’عذاب ...

    May 17, 2022
  • خطرناک کی جان کوخطرہ ؟

    May 17, 2022
  •  ’’اہم ترین ملاقاتوں‘‘ کی قیاس آرائی 

    May 17, 2022
  • تباہ حال معیشت ، نئی حکومت کا امتحان 

    May 16, 2022
  • 1

    مسائل کا فوری حل حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج

  • 2

    میران شاہ اور پشاور میں دہشت گردی

  • 3

    اقوام متحدہ کی چشم کشا رپورٹ  اور چولستان میں بلکتے بچے

  • 4

    پانی کی قلت اور اس سے جڑے مسائل پر قابو پانے کی ضرورت ہے

  • 5

    عمران خان قتل سازش ثبوت پیش کرنے چاہئیں

  • 1

    منگل ، 15 شوال 1443ھ‘ 17 مئی 2022ء

  • 2

    پیر ، 14 شوال 1443ھ‘ 16 مئی 2022ء

  • 3

    اتوار ، 13 شوال 1443ھ‘ 15 مئی 2022ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • پاکستان کی خارجہ پالیسی!۔۔ خدشات‘ مضمرات اور ...

    May 17, 2022
  • مصری صدر محمد مرسی: شہید جمہوریت

    May 17, 2022
  • کیا تباہ حال معیشت کی بحالی ممکن ہے؟

    May 17, 2022
  • وفاقی وزیر اطلاعات کی ایک اہم پریس کانفرنس

    May 17, 2022
  • ’’ظلِ الٰہی‘‘ کے فرمودات پر میری فکرمندی

    May 17, 2022
  • سید علی گیلانی کی یادیں اور باتیں

    May 17, 2022
  • سیاسی استحکام اور معیشت

    May 17, 2022
  •    سیاسی گرما گرمی اور بیچارے عوام

    May 17, 2022
  • بجٹ تجاویز

    May 17, 2022
  • چولستان کی خشک سالی 

    May 17, 2022
  • 1

    حکومت کا مخمصہ

  • 2

    بیگم کینسر کی مر یضہ ہے، صا حب ثر وت مد د کر یں

  • 3

      ایئرپورٹ میٹرو کے مزید سٹیشنز بنائے جائیں

  • 4

     دل کو دل سے راہ ہوتی ہے 

  • 5

    فیصل عرفان کی تحقیق و تدوین) پوٹھوہاری اکھانڑ تے محاورے) 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عبادت

  • 2

    ایمان اور اجر

  • 3

    ایمان کا ثمرہ

  • 1

    پاکستان اور اسلام کی عزت

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    قدیم روایت‘ قدیم ذہنیت‘ قدیم نفسیات

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    ادنیٰ ملازم

  • 1

    ضربِ کلیم

  • 2

    علامہ اقبال

  • 3

    ارمغانِ حجاز

  • 4

    از خطبات اقبال

  • 5

    ارمغانِ حجاز

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group