دہشتگرد وں کی بزدلانی کاروائیوں سے خوفزدہ نہیں ہونگے
کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہاکہ پاکستان کے دشمن سن لیں ملک کے خلاف کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے ،کراچی میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،دہشتگرد سن لیںبزدلانہ کاروائیوں سے پاکستان کے عوام خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں ،ملک کی سلامتی وبقاء کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،کراچی کے امن کو تباہ کرنیوالے کسی معافی کے لائق نہیں ہیں ،حکومت
اور انتظامیہ کراچی کے داخلی وخارجی راستوں کی سخت سیکیورٹی کو یقینی بنائے ،انتہاپسندی و دہشتگردی کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے صدر میں دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دہشتگردوں کو چن چن کا عبرت کا نشانہ بنانا ہوگا دہشتگرد کا کوئی مذہب یازبان نہیں یہ اسلام وملک دشمنوں کے آلہ کار ہیں ،کراچی میں مذہبی ولسانی فسادات اور دہشتگردی کیکے منصوبے سرحد پار سے بنائے جارہے ہیںانہیں پوری طاقت سے روکنا ہوگا ،بھارت اور استحصالی قوتیں پاکستان کو معاشی واقتصادی طور پر کمزور کرنے کے درپے ہیں ،شہید ہونیوالے خاندان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں دہشتگردوں کا انشاء مکمل خاتمہ ہوکر رہے گا ،انہوں نے کہا کہ بانیان پاکستان کی اولاد ہیں ملک بچانے اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے پاک فوج اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ،عوام گلی محلوں میں مشکوک افراد پر گہری نظر رکھیں ،پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے والوں کو ان ہی کی زبان میں جواب دینا ہوگا ،دہشتگردی کے خلاف آپریشن ردالفساد کو مزید تیز کیا جائے ،کراچی سمیت ملک بھر میںعوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے داخلی وخارجی راستوں پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے جائیں ، انہوں نے کہا کہ حکومت شہید اور زخمیوں کو فوری معاوضہ دینے کا اعلان کرئے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہلویات فراہم کی جائے۔