ایم اے سال اول ،سال آخر اوورسیزاور بی ا سال اول ،سال دوئم وباہم اوورسیز کے نتائج کااعلان
کراچی (نیوز رپورٹر) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم اے سال اول اورسال آخر اوورسیزسالانہ امتحانات برائے 2019-2020 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔ایم اے سال اول کے جن مضامین کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے ان میں اکنامکس،انگلش،جنرل ہسٹری، انٹرنیشنل ریلیشنز، اسلامک اسٹڈیزاورمیتھمیٹکس شامل ہیںجبکہ ایم اے سال آخر کے مضامین میں اکنامکس، انگلش اور انٹرنیشنل ریلیشنز شامل ہیں۔علاوہ ازیں بی اے سال اول اور بی اے سال دوئم وباہم اوورسیز سالانہ امتحانات برائے 2019-2020 ء کے نتائج بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔