بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پانی بحران کیخلاف مظاہروں کا اعلان
کراچی (سٹی نیوز) امیر جماعت اسلامی کراچی انجینیئر حافظ نعیم الرحمان کی ہدایت پر جماعت اسلامی کراچی کے زیر اہتمام شہر قائد میں سو سے زائد مقامات پر بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ اور شہر میں پانی کے شدید بحران کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی ضلع شمالی کیعلاقہ سہراب گوٹھ کے حلقہ لاسی گوٹھ۔ میں ڈائمنڈ سٹی جامع مسجد معارف القرآن میں نائب ناظم علاقہ صادق موسیٰ کی زیر قیادت اور آئی بی سی مسجد الحبیب نزد ہادی آباد میں بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئ۔#