مرکز فیضان مدینہ میں جشن ولادت اعلیٰ حضرت ؒ
کراچی (نیوز رپورٹر) دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ میں جشن ولادت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر افتتاح بخاری کا آغاز ہوا جس میں امیر اہلسنت مولانا محمد الیاس عطار قادری نے بخاری شریف کی پہلی حدیث شریف کی تشریح فرماکر بخاری شریف کا افتتاح فرمایا، امیر اہل سنت نے عاشقان رسول کو سیدی اعلیٰ حضرت علیہ رحمہ کی تحقیق پر کاربند رہنے کی نصیحت فرمائی۔ امیر اہلسنت نے کہاکہ امام بخاری عا شق رسول ، عالم دین اور محدث تھے۔صحیح بخا ری کتاب میں کم و بیش سات ہزار سے احا دیث مبا رکہ شامل ہیں۔ امیر اہل سنت نے فرمایا کہ نیت ایک تہائی اسلام ہے ، اللہ کی رضا کے لئے علم حاصل کیا جائے اور اچھی نیتوں کے لئے علماء کرام سے رہنمائی حاصل کی جائے۔ امیر اہلسنت نے عا شقان رسول کو خا ص نصیحت فرماتے ہوئے کہا کہ اعلحضرت کی تحقیق قرآن و حدیث کے مطابق ہے اس لئے اعلحضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی تحقیق ہمارے لئے لفظ آخر ہے۔