جی ایٹ ٹو میں نامعلوم افراد گھر میں گھس کر 8تولے زیورات لے گئے
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری اور سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں شہریوں کونقدی ، طلائی زیورات ، 14موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا گیا،تھانہ آبپارہ کو غلام فرید نے بتایا کہ سی ڈی اے ہسپتال کے قریب نامعلوم شخص سائیڈ پر گلی میں لے گیا جہاں پر ایک اور شخص آیا جس نے کہا سی آئی اے ملازم ہوں اور تلاشی لینا شروع کر دی قیمتی کاغذات اور50ہزار رپے نکال لیے،تھانہ آبپارہ کو عنصر نیازنے بتایا کہ جی سکس ون مین نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پرس چھیننے کی کوشش کی اور تھپڑ مارے، تھانہ ترنول کو ظاہر شاہ نے بتایا کہ ایف 17میں نامعلوم گاڑی سواروں نے 2لاکھ10ہزار روپے چھین لئے اور گاڑی سے باہر پھینک دیا تھانہ گولڑہ کو یاسر علی نے بتایا کہ جواد وغیرہ نے بیٹے حسین یاسر سے 2لاکھ روپے، موبائل فون چھین لئے، تھانہ کراچی کمپنی کو شہزادہ یاسمین نے بتایا کہ جی ایٹ ٹو میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر مجھے اور بچوں کا یرغمال بنا کر 8تولے سونے کے زیورات اور قیمتی گھڑیاں چھین لیں، تھانہ نیلور کو محمد ارسلان نے بتایا کہ بحریہ انکلیو میں گھریلو ملازمہ ثوبیہ وغیرہ نے 5لاکھ روپے چوری کرلئے تھانہ آئی نائن کو حمزہ سجاد نے بتایا کہ نامعلوم چوروں نے بیگ چرا لیا جس میں 60ہزار روپے، اور قیمتی کاغذات تھے تھانہ ترنول کو محمد ساجد نے بتایا کہ سنگجانی سٹاپ پر نامعلوم گاڑی سواروں نے جیب سے پٹوا نکال لیا جس میں 13ہزار روپے شناختی کارڈ اے ٹی ایم کارڈ اور سرکاری کارڈ تھے تھانہ نون کو ملک افتخار احمد نے بتایا کہ نون میں نامعلوم چوروں نے موبائل فون چوری کرلیا،تھانہ نون کو محمد اقبال نے بتایا کہ رحمان ٹائون میں نامعلوم چوروں نے دکان کے تا لے توڑ کر سینٹری کا سامان چوری کرلیا، تھانہ بہارہ کہو کو عبید علی نے بتایا کہ سمبلی ڈیم روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے موبائل مالیتی70ہزار رپوے شناختی کارڈ گاڑی کی رجسٹریشن بک اور 600روپے چھین لئے تھانہ ترنول کو ڈاکٹر محمد طارق خان نے بتایا کہ ڈی 17میں نامعلوم چوروں نے کلینک سے موبائل فون چوری کرلیا، تھانہ گولڑہ کو خالد رشید نے بتایا کہ ای الیون تھری میں نامعلوم افراد نے 12ہزار روپے چھین لئے،تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی نائن مرکز سے اخلاق حسین کا ہندا70موٹر سائیکل RIO-8146، تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی ایٹ مرکز سے عالیان ملک کا موٹر سائیکل ASN-519،تھانہ سہالہ کے علاقے جی ٹی روڈ سے بلال الحق جنجوعہ کا موٹر سائیکل BTP-329، تھانہ سہالہ کے علاقے روات بازار سے سلیمان خان کو موٹر سائیکل RIQ-3919، تھانہ سہالہ کے علاقے گیگا مال کے باہر سے عمیر نذیر علوی کا یونائیٹڈ موٹر سائیکل ABN-5306، تھانہ کورال کے علاقے سنگم ٹائون سے محمد وقاص کا ہنڈا 70موٹر سائیکل RIL-8774، تھانہ کورال کے علاقے غوری ٹائون سے احمد اکبر کا موٹر سائیکل RIN-6614، تھانہ کھنہ کے علاقے برما ٹائون سے شوکت علی کا موٹر سائیکل RIL-3343، تھانہ رمنا کے علاقے جی ٹین فور سے حسان مصطفی کا ہنڈا125موٹر سائیکل BFP-083، تھانہ آبپارہ کے علاقے جی سکس فور سے محمد ساجد کا موٹر سائیکل RIQ-6709، تھانہ رمنا کے علاقے جی الیون تھری سے جعفر محمود عباسی کا ہنڈا125موٹر سائیکل GAL-7668، تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقے فراش ٹائون سے سید مستفیض الحسن کا ہائی سپیڈ موٹر سائیکل RIN-2434، تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے لیک وی پارک سے سردار سعد طارق کا ہنڈا 125موٹر سائیکل RIP-30،تھانہ کوہسار کے علاقے سپر مارکیٹ سے چن زیب کا ہیرو موٹر سائیکل RIK-5076چوری ہو گئے۔