سی آئی اے نے بجلی کیبل چوری کرن والاگینگ سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی آئی اے پولیس تھانہ سہالہ اور ترنول کے علاقوں میں زیر تعمیر مکانات سے بجلی کیبل گن پوائنٹ پر چھیننے، الیکٹرک سٹور سے بجلی کیبل چوری کرنے سمیت سرغنہ پانچ رکنی گینگ سمیت گرفتارکرلیاسب انسپکٹر ذوالفقار علی اور جوانوں پر مشتمل ٹیم نے ملزمان کے قبضہ سے مختلف اقسام کے197بنڈل قیمتی بجلی کیبل مالیتی تقریباً 24,50,000روپے برآمدکرلئے ملزمان رات کے وقت زیر تعمیر مکان میں داخل ہوکر چوکیدار کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر بجلی کیبل چھینتے ہیں اسی طرح ملزمان الیکٹرک سٹوروں میں داخل ہوکر بجلی کیبل چوری کرتے ہیں گرفتار ملزمان میںخان شیر عرف کھوکھرساکن ڈھوک مستقیم راولپنڈی(گینگ لیڈر)، بابر اقبال ساکن جھنگی گاؤں اڈیالہ روڈر او لپنڈ ی،عرفان حیدرساکن اڈیالہ روڈ ضلع راولپنڈی،خالد خان ساکن غریب آبادرا ولپنڈ ی،ولید ساکن دھوبی گھاٹ مری شامل ہیں گرفتار ملزمان کے خلاف سہالہ ،ترنول اور آئی نائن کے تھانوں میں مقدمات درج ہیں آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے سی آئی اے پولیس کی ٹیم کی محنت اور لگن کو سہراتے ہوئے اچھی کارکردگی کی بنا ء پر پولیس ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیاہے۔