گندم سٹور کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، محکمہ زراعت
راولپنڈی(جنرل رپورٹر) گندم کی برداشت کے بعد اسے سٹور کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، ذخیرہ سے پہلے گوداموں کی ضروری دیکھ بھال نہایت ضروری ہے،دانوں میں ذخیر ہ کرنے سے قبل نمی کی مقدار 10فیصد سے کم ہو نی چاہیے۔ذخیرہ شدہ دانوں میں نمی کی مقدار کے اضافہ پر قابو پا نے کے لیے پکے فرش پر پو لی تھین کی چا در اور کچے فرش پر کھجو ر کے پتوں کی بنی ہوئی چٹایاں استعمال کریں، محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق کاشتکار بکھرے ہو ئے پر انے دا نے، بھوسہ ، تنکے، مٹی اورمردہ ضرررساںکیڑوں وغیرہ کو گودام کی اچھی طرح صفائی کرکے با ہر نکال دیں یا زمین میں دبا دیں،گو دا م کے اندرونی فر ش، چھت اور دیواروں پر تما م درزیں اور دراڑیں سیمنٹ سے مرمت کر کے گو دا م میں سفیدی کر وائیں۔ پرانی استعمال شدہ بو ریاں نئی گندم کے لیے استعما ل نہ کریںاگر مجبو راً استعمال کر نی ہو ں تو استعمال پہلے سے محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے سفارش کردہ کیمیائی محلول میںدس منٹ تک بھگو کر خشک کر لیں۔ دانوں کوذخیرہ کر نے سے پہلے اچھی طرح خشک کر یں۔ گندم ذخیرہ کر نے سے پہلے گو دا موں کو 7 کلو گرام فی 1000مکعب فٹ رقبہ کوئلہ جلا کر 66 ڈگری سنٹی گریڈ تک گرم کرکے 48 گھنٹے تک ہوا بند رکھیں۔