خدا سے ڈرو
مکرمی ! اللہ جسے چاہتا ہے عزت دیتاہے جسے چاہے ذلت سے دو چا ر کرتا ہے۔ ہمارے ملک میں آج کل جو سیاسی ہنگامہ آرائی ہو رہی ہے وہ اس سے پہلے کبھی دیکھی نہ تھی ۔ سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کے ساتھی جس طرح دوبارہ حکومت کے حصول کے لیے مخالف جماعتوں کے سربراہوں کو مختلف القابات سے پکار رہے ہیں وہ انتہائی افسوس ناک ہے ۔ عمران خان نے پونے چار سال حکومت کی ۔،ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ مکانات ، ہسپتالوں ، تعلیم ، انصاف ، پولیس ، پتواری کے نظام میں بہتر کرنے اور ریاست ِ مدینہ کا اپنی تقریروں میں اعلان کر کے عوام الناس کو بے وقوف بناتے رہے ہیں ۔عمران خان آپ کو اللہ نے اقتدار سے الگ کیا اور شہبازشریف کو حکومت دی ہے ۔اس لیے اللہ سے ڈرو اور اپنے آپ کو سدھارو ۔ ( طاہر شاہ ، سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ۔ لاہور)