پنجاب سروس ٹریبونل نے پنجاب کوآپریٹو بورڈ کے سیکرٹری کا تبادلہ روک دیا
لاہور ( اپنے نامہ نگار سے )پنجاب سروس ٹریبونل نے وزیر اعلیٰ اور کابینہ کی منظوری کی بغیر تبادلے کیخلاف درخواست پر پنجاب کوآپریٹو بورڈ کے سیکرٹری کے تبادلہ پر عملدرآمد روک دیا،سیکرٹری ڈاکٹر نور محمد نے محمود طاہر چودھری ایڈووکیٹ کے توسط سے تبادلے کو احکامات چیلنج کیا ، محمود طاہر چودھری ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ گریڈ 19 کے افسر کا تبادلہ وزیر اعلیٰ اور کابینہ کی منظوری کے بغیر نہیں ہوسکتا،گورنر نے وزیر اعلیٰ اور کابینہ کی منظوری کے بغیر تبادلہ کر دیا، سیکرٹری پنجاب کو آپریٹو بورڈ کا لاہور سے ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تبادلہ کیا گیا، درخواست پر مزید کارروائی 20 مئی کو ہوگی۔