اسلامی نظام ہی ملکی مقاصد پوریکر سکتا ہے:عبدالغفارروپڑی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کرہی ہم سیاسی اور سیکولر انتہاء پسندی اور دہشتگردی کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ اسلام کا عادلانہ نظام ہی قیام ملک کے مقاصد کو پورا کر سکتا ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق قرآنی و الہامی نظام کو فی الفور نافذ کیا جائے۔ سود کو ختم کرنے کے حوالے سے عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ حکومت امارت اسلامی افغانستان کو فوری طور پر تسلیم کرے اور ان کی اقتصادی اور اخلاقی امداد جاری رکھی جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دنیا بھر کے پاکستانی سفارتخانوں میں تطہیر کی جائے اور قادیانی عناصر کو جڑ سے ختم کیا جائے۔ نماز جمعہ کے بعد چولستان تھر کے علاقوں میں قحط کی صورت حال اور بارش کیلئے خصوصی دعاء کی۔ اللہ تعالیٰ ہمارے گناہوں کو معاف فرما کر رحمت کی بارش برسا دے۔آمین