روس میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2لاکھ 42 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک میں اب تک 2212 سے زائد افراد اس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ جمعرات کو روسی نشریاتی ادارے کے مطابق ماسکو میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1290ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ 192056مریض زیر علاج ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 242271 ہے۔ حکام کے مطابق ماسکو میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 58 نئی ہلاکتیں ہوئی ہیں جس سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1290 ہوگئی ہے۔ ماسکو میں قائم کورونا وائرس مرکز کے مطابق روس میں مہلک کورونا وائرس اب بھی مسلسل پھیل رہا ہے اور اس سے ملک میں مجموعی طور پر 2لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024