کراچی کی احتساب عدالت نے غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کو حاضری سے استثنی دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کےریفرنس کی احتساب عدالت کراچی میں آج سماعت ہوئی جس میں وہ پیش نہیں ہوئے،ان کے وکلا کی جانب سے ایک بار پھر حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی۔وکیل درخواست گزارنے اپنی درخواست میں کہا کہ فلائٹ آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے،شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی عبوری ضمانت میں 27 مئی تک توسیع کردی ہے.جس پر عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے غیر قانونی بھرتیوں کےریفرنس کی سماعت9 جون تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔