وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج ڈی جی خان کا دورہ کرینگے،جہاں وہ کئی اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔تفصیلات کے مطابق آج عثمان بزدارسردار فتح محمد بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا سنگ بنیاد رکھیں گے،پہلے مرحلے میں سو بیڈ کا اسپتال تعمیر ہوگا،منصوبے پر چار ارب روپے خرچ ہوں گے۔دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے،اس منصوبے پر 33کروڑ روپے لاگت آئے گی۔بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب چاروں صوبوں کی ٹریفک کے جنکشن پل ڈاٹ کی کشادگی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے،منصوبے پر 40 کروڑ خرچ ہوں گے۔ڈیرہ غازی خان کے دورے پر وزیراعلیٰ پنجاب زرخیز زمین کو دریائی کٹاؤ سے بچانے کے لیےگجانی سپرکی تعمیر کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے، اس منصوبے پر 63 کروڑ 60 لاکھ روپے روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کمشنرآفس میں مختلف محکموں کےافسران کے اجلاس کی صدارت کریں گے،جہاں عثمان بزدار کو امن وامان، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی.
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024