پنڈدادنخان اور کھیوڑہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں
کھیوڑہ (نامہ نگار) ڈی ایس پی پنڈدادنخان سلیم خٹک کی تشکیل کردہ پولیس ٹیموں نے پنڈدادنخان میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا ہوا ہے تھانہ پنڈدادنخان کے سب انسپکٹر محمد اشرف نے دوران گشت محمد کامران نامی منشیات فروش کو دس لیٹر شراب سمیت گرفتار کر لیا جبکہ کہ کھیوڑہ پولیس چوکی انچارج سب انسپکٹر عثمان تصدق جنجوعہ نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے اسد نامی منشیا ت فروش کو 1کلو260گرام چرس سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا انہوں نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اعلیٰ افسران کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے منشیات فروش معاشرے کے دشمن ہیں ان کے لیے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہے منشیات فروشی جیسے مکرو دھندہ کو ختم کرنا ہمارا میشن ہے انشااللہ شہریوں کے تعاون سے منشیات فروشی کے دھندے پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے مزید بھی کوشش جاری رکھیں گے شہر میں امن و امان قائم رکھنا اور جرائم کی روک تھا م ہماری ذمہداری ہے جرائم پیشہ عناصر کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں شہری بھی انکی نشاندہی کریں پولیس قانون کے مطابق کاروائی کرے گی ۔