اسلام آباد(آئی این پی)جاپان کے سفیرکنینوری مستودانے نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی سے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی،نیول چیف نے خطے کی بحری سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار اوربحرہندمیں سیکیورٹی پٹرول کے اقدام سے آگاہ کیا،جاپان کے سفیرکنینوری مستودا نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاک بحریہ کے کردارکوسراہا۔منگل کو ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جاپان کے سفیرکنینوری مستودانے نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی سے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،نیول چیف نے خطے کی بحری سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی،نیول چیف نے جاپان کے سفیرکو بحرہندمیں سیکیورٹی پٹرول کے اقدام سے آگاہ کیا،جاپان کے سفیرکنینوری مستودا نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاک بحریہ کے کردارکوسراہا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024