معزول سوڈانی صدر کے بھائی کوگرفتار نہیں کیا گیا تورہائی کیسی‘ڈائریکٹر جیل خانہ جات
خرطوم (این این آئی)سوڈان میں جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر نے معزول صدر عمر البشیر کئے بھائی عباس البشیر کی رہائی کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ عباس البشیرکو سرے سے گرفتار ہی نہیں کیا گیا۔ لہٰذا ان کی رہائی کی خبر بھی بے معنی ہے۔سوڈان کے اخبارالجریدہ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ معزول صدرعمرالبشیرنے پراسیکیوٹر جنرل کی طرف سے کرپشن سے متعلق الزام میں اعتراف جرم کرلیا ہے۔انہوںنے کرپشن میں ملوث دیگر اپنے ساتھیوں کے نام بھی بیان کردیے ہیں۔عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سوڈان کے جیل خانہ جات کے سربراہ نے کہاہے کہ معزول صدر عمرالبشیر کو رہا نہیں کیا گیا، وہ سرے سے گرفتار ہی نہیںہوئے۔خیال رہے کہ بعض ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ سوڈان کے جیل حکام نے سابق صدرعمر البشیر کے بھائی عباس البشیر کورہا کردیا ہے۔ وہ دو ہفتے تک جیل میں رہے جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیاجس کے بعد وہ ترکی چلے گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق عمر البشیر اور ان کے بھائی عبداللہ اس وقت کوبر جیل میں ہیں۔ حال ہی میں ان کے ایک بہنوئی کوبھی حراست میں لیا گیا ہے۔سوڈان کی عبوری عسکری کونسل نے گزشتہ دنوں کہاتھا کہ سابق صدر کے دوبھائی عبداللہ اور عباس کوبر جیل میں لائے گئے تھے تاہم عباس البشیر جیل سے نکل گئے تھے۔بعض مقامی اخبارات نے دعویٰ کیا ہے کہ عباس البشیرجیل سے نکل کرترکی فرارہوگئے ہیں۔