ڈکیتی کے 3ملزم گرفتار‘اسلحہ ‘نقدی و کار برآمد
لاہور (نامہ نگار)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے قومی شاہرات پر ڈکیتی کرنیوالے 3 ملزمان کو چوہنگ سے گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ ، نقدی اور کار برآمد کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ مانگا منڈی بائی پاس پر کار میں موجود مسلح افراد ایک ٹرک سے ڈکیتی کی واردات کر کے لاہور کی طرف فرار ہیں۔ موٹروے پولیس نے ناکہ بندی کر لی اور چوہنگ کے نزدیک مزکورہ کار کو روک کر تین ملزمان کو گرفتار کر کر کے انکے قبضہ سے ناجائز اسلحہ ، نقدی اور کار برآمد کر لی۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں صداقت علی ، علی رضا اور محمد جاوید شامل ہیں۔