دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں :جماعت اسلامی کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت
لاہور ( خصوصی نامی نگار ) امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سینیٹر سراج الحق نائب امیر لیاقت بلوچ اور سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کوئٹہ دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کا کوئی دین مذہب نہیں ،سینیٹر سراج الحق نے شہدائ کیلئے مغفرت اور زخمیوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ دہشت گردی ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے اس لئے سیکورٹی اداروں کو چوکنا اور ہوشیار رہنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے قوم کے سر کا تاج ہیں ۔