پی ایل وائے سی کے زیراہتمام تین روزہ امن آگاہی ورکشاپ کاانعقاد
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) سماجی تنظیم پاکستان لائنز یوتھ کونسل( پی ایل وائے سی ) کے زیر اہتمام ایک تین روزہ امن آگاہی ورکشاپ کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں تمام مسالک اورادیان کے نمائندہ افراد کی ایک بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر علماء کو نفرت انگیز بیانئے کی روک تھام اور وطن عزیز پاکستان میں امن کے پھیلاؤ سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔ سماجی تنظیم پاکستان لائنز یوتھ کونسل کی پراجیکٹ منیجر فروہ نقوی نے شرکاء ورکشاپ کو بتایا کہ اس ورکشاپ میں مختلف عقائد کے لوگ شامل ہیں جن کی شرکت سے ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع میسر آئے گا۔ شرکاء ورکشاپ سے عروج افتخار ، ایرج یزداں ، فرخ خان ،اور وسیم مرزا نے بھی اظہار خیال کیا۔