ملکی معیشت اور معاشی ترقی کے لئے ٹیلی نار پاکستان کی سسٹین ایبلٹی رپورٹ 2017-18ء کا اجراء
لاہور (پ ر) ملک کی معروف ٹیلی کام کمپنی ٹیلی نار پاکستان نے معیشت اور معاشرے کے لئے گراں قدر کردار کے حوالے سے اپنی سسٹین ایبلٹی رپورٹ 2017-18ء جاری کر دی ہے جس میں پاکستانی معیشت اور معاشرے کی ترقی کے سلسلہ میں کمپنی کی کوششوں کو واضح کیا گیا ہے۔ کمپنی نے عوام کے ساتھ رابطے کے اپنے نصب العین اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کے سلسلے میں اپنی بنیادی حکمت عملیوں اور سرگرمیوں کے سلسلے میں بتایا ہے کہ ٹیلی نار پاکستان ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے اپنا نمایاں کردار جاری رکھے گی۔