کھاڈی نے پاکستان بھر میں کپڑوں کے نئے اسٹورز کا آغاز کر دیا
لاہور (پ ر) پاکستان کے معروف برانڈ کھاڈی نے پاکستان بھر میں اپنے برانڈ کو فروغ دیتے ہوئے سات نئے فیبرک اسٹورز کا آغاز کر دیا ۔ان اسٹورز میں خانیوال اور جہلم کے اسٹورز کو منفرداور خوبصورت سائٹس پر لانچ کیا گیا ۔ کھاڈی جدت کو فروغ دیتے ہوئے صارفین کو شاندار ریٹیل تجربہ فراہم کرنے کا عزم رکھتا ہے خانیوال اسٹور ملتان روڈ پر واقع ہے جو صارفین کو اسٹور سے پنجاب کی خوبصورتی کے دلکش منظر پیش کرتا ہے ۔جہلم کا اسٹور جی ٹی پر واقع ہے جو کہ شہر کی حد سے باہر واقع دریائے جہلم کا خوبصورت منظر پیش کرتے ہوئے پورے خاندان کے لئے شاپنگ کا تجربہ منفرد بناتا ہے۔ دیگر 5 اسٹورز لبرٹی مارکیٹ لاہور، ڈسکہ، بورے والا ، فیصل آباد اور حیدرآباد میں واقع ہیں۔