ساہیوال: راستہ کے تنازعہ پر کسان کو ٹریکٹر کے نیچے دے کر ہلاک کردیا
ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار) نواحی چک152/9.L میں راستہ نہ دینے کے تنازعہ پر ایک کسان عابد حسین کو ٹریکٹر کے نیچے دے کر ہلاک کر دیا۔ عابد حسین اپنے کھیت میں کھڑا تھا کہ اس کی زمین سے ٹریکٹر گزارنے پر جھگڑا ہو گیا۔ جب عابد حسین نے منع کیا تو عبد الستار نے اپنا ٹریکٹر عابد حسین پر چڑھا دیا اور ہلاک کر کے فرار ہو گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال پہنچا دی ہے، ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔