کراچی گورنر سندھ کے پروٹوکول کی ویڈیوبنانے پر ساؤتھ پولیس نے 2 چینی باشندوں کو حراست میں لے لیا
کراچی (آن لائن)کراچی میں گورنر سندھ کے پروٹوکول کی ویڈیو بنانا چینی باشندوں کو مہنگا پڑگیا، سی ویو کے قریب سے ساوتھ پولیس نے دو چینی باشندوں کو حراست میں لے لیا۔راچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کاررواں سی ویو کے قریب گزر رہا تھا تو وہاں موجود چینی باشندوں زی اور گو نے ویڈیو بنالی۔مشکوک سرگرمیوں پر ساؤتھ زون پولیس نے حراست میں لے لیا۔د موبائل فونز اور دستاویزات تحویل میں لے لی گئیں اور جانچ پڑتال شروع کردی ، پتہ چلا دونوں چینی تھر پروجیکٹ پرکام کرتے ہیں۔