سیاستدانوں کیخلاف ٹیکس چوری کے الزام کی درخواست، عمران کا نام نکالنے کی استدعا منظور
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ہائیکورٹ نے سیاستدانوں اور انکے اہل خانہ کے خلاف ٹیکس چوری کے الزام کی درخواست سے عمران خان کا نام نکالنے کی استدعا منظور کر لی ہے۔ جسٹس مامون نے بیرسٹر اقبال جعفری کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں عمران خان، نواز شریف اور جمائما سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا درخواستگزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان ٹیکس ادا کرتے ہیں اس لیے انکا نام نکالنا چاہتا ہوں ۔جسٹس مامون الرشید نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا جمائما کا نام بھی نکالنا ہے جس پر درخواست گزار نے کہا کہ جمائما کا نام نہیں نکالنا ہے درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ٹیکس ادا نہ کرنے والے سیاستدانوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے ۔ ہائیکورٹ نے درخواست پر مزید کارروائی 48 گھنٹوں تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو دلائل کو طلب کر لیا۔