لاہور کی 94 یونین کونسلوں میں پولیو مہم شروع، 18 مئی تک جاری رہے گی
لاہور (نیوز رپورٹر)ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا ہے کہ لاہور شہر کی 94 یونین کونسلوں میںپولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔پولیو مہم 13 سے 18 مئی تک جاری رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پولیو مہم میں 5000 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف ر ہیں۔جن کی سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے۔اسسٹنٹ کمشنرز، سب رجسٹرار، متعلقہ ڈی ڈی ایچ او فیلڈ میں موجوداور پولیو ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ کررہے ہیں ۔دریں اثناء ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے بابو صابو کے قریب خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں مقیم بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے بچوں پر مارک کے نشان کو بھی چیک کیا۔