چکلالہ سکیم تھری میںکار سے 35 ہزار روپے ، موبائل فون چوری کرلئے گئے
راولپنڈی۔اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ ائرپورٹ کو مسماۃ مصباح نور نے بتایا کہ میں چکلالہ سکیم تھری گئی میری کار سے 35 ہزار روپے کی نقدی ، موبائل فون چوری کرلئے گئے تھانہ روات کو راشدہ پروین نے بتایا کہ نیو پنڈی میں میرے گھر سے اوون ، باتھ روم و کچن فٹنگ کا سامان سمیت8 لاکھ روپے مالیتی سامان چوری ہوگیا تھانہ نیو ٹائون کو محمد ناصر نے بتایا کہ ہولی فیملی ہسپتال سے میرا اپلائیڈ فار124 موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ مورگاہ کو اسامہ بن خالد نے بتایا کہ میں مال پلازہ سے 11 ہزار800 درہم اور دس لاکھ روپے کی نقدی لے کر گاڑی میں جا رہا تھا فوجی فائونڈیشن ہسپتال کے قریب مجھے چار موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے روکا میں نے گاڑی رانگ سائیڈ موڑ لی پیچھے سے ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی اس دوران وہ فرار ہوگئے تھانہ شالیمار کو فاروق اعظم نے بتایا کہ میرے پلاٹ سے گیٹ اور جنریٹر چوری ہوگئے تھانہ ترنول کو محمد اشرف نے بتایا کہ میری دکان کے تالے توڑ کر کریانہ کا سامان چوری ہوگیا۔